ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آج سے عرضی گزار اے پی ایل اور بی پی ایل کارڈ پر بھی راشن تقسم ہوگا: وزیر خوراک گوپالیا

آج سے عرضی گزار اے پی ایل اور بی پی ایل کارڈ پر بھی راشن تقسم ہوگا: وزیر خوراک گوپالیا

Sat, 18 Apr 2020 12:14:02    S.O. News Service

بنگلورو،18؍اپریل(ایس او نیوز) ریاست بھر میں کل ہفتہ کے دن سے اے پی ایل اور بی پی ایل کارڈ کے لئے عرضی داخل کر کے کارڈ کا انتظار کررہے افراد کو بھ یراشن تقسیم کاری کی کارروائی شروع کی جائے گی۔اے پی ایل کارڈ کے لئے عرضی داخل کردہ عرضی گزاروں کو کل سے فی کلو 15 روپئے کے تحت 10 کلو چاول دئے جائیں گے۔ یہ اطلاع ریاستی وزیر برائے خوراج و شہر رسدات گوپالیا نے دی۔

آج اپنی طلب  کردہ پریس کانفرس میں انہوں نے کہا کہ اے پی ایل کارڈ کے لئے عرضی داخل کرنے والے تقربیاً ایک لاکھ 19 ہزار عرضی گزاروں میں کل سے چاول تقسیم کئے جائیں گے ۔ راشن کیسے حاصل کرنا ہے اس کی تفصیل بتاتے ہوئے گوپالیا نے کہا کہ عرضی گزاروں کو چاہئے کہ راشن ڈپو میں وہ تسلیم شدہ عرضی کی رسید بتائیں ، اس کے علاوہ ان موبائل نمبر پر آنے والے او ٹی پی نمبر کی بنیاد پر چاول تقسیم کئے جائیں گے، عرضی گزاروں کے لیے چاول تقسیم کرنے کے مقصد سے راشن کے ذخائر گوادموں سے اناج کی منتقلی کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے پی ایل کے علاوہ بی پی ایل کارڈ کے لیے عرضی داخل کردہ عرضی گزاروں کو بھی مفت راشن تقسیم کیا جائے گا۔ اس سے ایک لاکھ 89 ہزار کبنہ مستفید ہوں گے۔ وزیر خوراک نے مزید کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں مشترکہ طور پر اس اسکیم کو ہمہ جہت اور شفاف طریقہ سے نافذ کریں گے۔ اس اسکیم کے تحت اپریل،مئی اور جون کے مہینوں کا راشن تقسیم کیا جائے گا۔ اس کے لیے ریاستی حکومت کی طرف سے 148 کروڑ روپئے اور مرکزی حکوممت کی طرف سے 148 کروڑ روپئے استعمال کئے جائیں گے۔ اس اسکیم کے تحت جملہ 8 لاکھ 27 ہزار کنبے سرکاری راشن سے استفادہ کردیں گے ۔ سردست اس اسکیم لیے فائنانس محکمہ اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے اجازت حاصل ہوگئی ہے۔  

انہوں نے مزید کہا کہ پردھان منتری اجول اسکیم اور مکھیا منتری انل بھاگیہ اسکیم کے تحت بھی 3 مہینوں تک ایل پی جی گیس سلینڈر کی تقسیم کاری کے لئے اجازت مل گئی ہے، عنقریب تقسیم کاری شروع کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اوزان و پیمانہ جات کی کارروائی کے دوران افزود قیمت پر سینی ٹائز اور نہایت مہنگے دام پر ماسک کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے ،محکمہ کے افسروں نے 5 ہزار 375 دکانوں کا اچانک  دورہ کیا اور 373 معاملات درج کئے گئے ہیں، تقریباً 13 لاکھ روپئے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ راشن ڈپو میں اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بدعنوانی اور ٹاپ تول میں کمی کے 325 معاملات درج کئے گئے ہیں، متعلقہ راشن ڈپوؤں کو نتص جاری گئی ہے جبکہ 99 راشن مراکز کو معطل کردیا گیاہے ۔ 


Share: